عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔
پرسوں سونےکی قیمت میں تاریخ کی سب سےبڑی کمی کےبعد سونا دو روزمیں ریکورکرگیا،ایک دن 43000 ہزار روپے کمی کے بعد دو روز میں فی تولہ سونا 31500 روپےمہنگا ہوا۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں آج فی تولہ سونا 15200روپے مہنگا ہوکر 479262 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونے کے بھاؤ 13031 روپے کے اضافے سے 410889 روپے ہوگئے
پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 370 روپے بڑھکر 7824روپے ہوگئی،عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 152 ڈالر بڑھکر 4565 ڈالر ہوگئیں۔




















