ترجمان دفتر خارجہ طاہرحسین اندرابی کا کہنا ہے کہ"آپرپشن غضب للحق" جاری ہے، عید کے موقع پربرادر ممالک کی درخواست پر وقفہ آیا، نتائج کے حصول تک آپرپشن جاری رہے گا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آپریشن غضب للحق کا مقصد دہشتگردوں،سہولت کاروں اور انکے نیٹ ورکس کو نشانہ بنانا ہے، جب تک افغان حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی ختم نہیں کرتی یہ آپریشن جاری رہے گا۔
طاہرحسین اندرابی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں فالس فلیگ آپریشنزخارج از امکان قرارنہیں دیا جا سکتا، اس معاملے کا حل مذاکرات کی جانب واپسی ہے، ہم پرامید ہیں اور مسئلے کے حل کی جانب کام کر رہے ہیں، پاکستان گلف تنازع میں کمی کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان خطےمیں فوری امن کیلئے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے وزیراعظم،نائب وزیراعظم نےعلاقائی ممالک سے رابطے کیے ہیں، وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے ہم امن اور مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں، وزیراعظم نےکہا ہم معنی خیز مذاکرات کیلئے کردار ادا کرنےکوتیار ہیں، وزیراعظم اس حوالے سے سفارتکاری کوششوں کو لیڈ کر رہے ہیں۔





















