نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ امن مذاکرات سے متعلق غیرضروری قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پر اپنے پیغام میں کہا مشرقِ وسطیٰ تنازع ،امن مذاکرات کےحوالے سے میڈیا میں غیرضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں،حقیقت میں امریکہ اور ایران کےدرمیان بالواسطہ مذاکرات پاکستان کے ذریعے پیغامات کے تبادلے سے جاری ہیں۔
There has been unnecessary speculation in the media regarding peace talks to end ongoing conflict in the Middle East. In reality, US-Iran indirect talks are taking place through messages being relayed by Pakistan. In this context, the United States has shared 15 points, being…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 26, 2026
مزید لکھا کہ اس تناظرمیں امریکہ نے 15 نکات شیئر کیے ہیں جن پر ایران غور کر رہا ہے،برادر ممالک ترکی اورمصرسمیت دیگربھی اس اقدام میں اپنی حمایت فراہم کر رہے ہیں،پاکستان امن کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے،پاکستان خطے سمیت دنیا بھرمیں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے،مذاکرات اورسفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں،وزیرخارجہ اسحاق ڈار نےپوسٹ مارکو روبیو، اسٹیووٹکوف اور عباس عراقچی کو ٹیگ کر دی۔






















