انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں آج کمی دیکھی گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں استحکام رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں13 پیسے کی کمی ہوئی ، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر285 روپے39 پیسےپربند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/jQqbdd04Bt#SBPExchangeRate pic.twitter.com/Yecq2xzTnp
— SBP (@StateBank_Pak) November 29, 2023
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر287 روپےپرمستحکم رہا،خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :۔انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی
واضح رہے کہ آج دن بھر کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 22 پیسے کی کمی دیکھی گئی،جس سے انٹربینک میں ڈالر کی 285 روپے 30 پیسے کا ہوگیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 286.50 روپے پر آگیا تھا۔