وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ملک کے مختلف شہروں سے 8 ملزمان کو گرفتار کر کے کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے لاہور کارپوریٹ کرائم سرکل کی ٹیم نے گلبرگ مین مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کرنسی ایکسچینج پر چھاپہ مارا جس کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ کی ملکی جبکہ 44 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی۔
چھاپے کے دوران ٹیم نے ہیڈ کیشئر منظورکو تحویل میں لیا اور اس کی نشاندہی پر مزید ایک کروڑ 83 لاکھ پاکستانی کرنسی جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔
علاوہ ازیں ایف آئی اے کپوزیٹ سرکل ایبٹ آباد نے ڈپٹی ڈائریکٹر کمپوزیٹ سرکل ایبٹ آباد سردار اللہ بابر کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل ایبٹ آباد کی بڑی کارروائی
— Federal Investigation Agency - FIA (@FIA_Agency) September 14, 2023
ڈپٹی ڈائریکٹر کمپوزیٹ سرکل ایبٹ آباد سردار اللہ بابر کی ہدایت پر چھاپہ مار کارروائی۔ کاروائی میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔چھاپے کے دوران ملزمان سے 65 لاکھ روپے برآمد۔مزید تفتیش جاری ہے۔ pic.twitter.com/aU3zsdv2sl
کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے 65 لاکھ روپے بھی برآمد کیے گئے۔
ایف آئی اے کے پی زون کا حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری
— Federal Investigation Agency - FIA (@FIA_Agency) September 13, 2023
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپوزٹ سرکل کوہاٹ امجد علی کی سربراہی میں ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے مجموعی طور پر 46 لاکھ 35 ہزار روپے اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لئے گئے۔ pic.twitter.com/5sKVARAVZO
ایف آئی اے خیبر پختونخوا ( کے پی ) زون کا بھی حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپوزٹ سرکل کوہاٹ امجد علی کی سربراہی میں ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ملزمان سے مجموعی طور پر 46 لاکھ 35 ہزار روپے اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کئے گئے۔