ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی ایف 16 طیارے کو ہٹ کرنے کا دعویٰ کر دیاہے اور کہا کہ جنگ کے دوران یہ تیسرا ایف 16 ہے جس کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی نیوی نے متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکی بیس پر حملے کیئے ہیں ، پاسداران انقلاب کا کہناتھا کہ متحدہ عرب امارات میں المنہاد ایئربیس اور کویت میں علی السالم ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا،ان اڈوں کو ایرانی جزیروں پر حملوں کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تہران میں مزائل بنانے والی فیکٹری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ، اسرائیلی فوج کا کہناتھا کہ اس کارروائی سے ایران کی میزائل صلاحیتوں میں کمی آئی ہے۔
ایرانی عہدیدار کا کہناتھا کہ آبنائے ہرمز کے بعد دیگر سمندری گزارہوں پر بھی ہماری نظر ہے، باب المندب کو عدم تحفظ کا شکار کرنا بھی ہمارے پلان میں شامل ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آج ایران میں حساس معلومات شیئر کرنے پر 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے ، گرفتار افراد نے حساس مقامات کی تصاویرمخالف میڈیا اداروں کو دی۔
ایرانی حکام کا کہناہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 20 ہزار 984 ایرانی زخمی ہوئے، 7 اسپتالوں کو خالی کرالیا گیا جبکہ 36 ایمبولینسز تباہ ہوئیں
مصری صدر عبد الفتح السیسی کا دورہ سعودی عرب
جدہ میں مصری صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، جس دوران دونوں رہنماوں نے خلیجی ریاستوں کے خلاف ایرانی کشیدگی کی مذمت کی اورایرانی حملوں کو خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق مصری صدر نے ایرانی حملوں کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا ،مصری صدر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے بھی ملاقات کی۔
حزب اللہ
الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر میزائل داغ دیئے ہیں،حملے میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا۔ جبکہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری بھی جاری ہے ۔
بحرین
بحرین نے رہائشی عمارت پر امریکی پیٹریاٹ میزائل لگنے کی تصدیق کر دی ہے اور حکام نے بتایا کہ ڈرون انٹرسیپٹ کرنے کیلئے فائر کیا گیا پیٹریاٹ میزائل رہائشی عمارت کو لگا۔ 9 مارچ کو ہونے والے واقعے میں ایران پر ڈرون حملے کا الزام لگایا گیا تھا۔





















