لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم کو پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سجاد نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گولی خاتون کے چہرے پر لگی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کرنے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔





















