سیالکوٹ کے گلشن اقبال پارک میں جھولا ٹوٹنے سے تین بچے زخمی ہو گئے، حادثہ جھولے کے نٹ کھلنے کے باعث پیش آیا۔
سیالکوٹ میں عید کی خوشیاں اس وقت ماند پڑ گئیں جب گلشن اقبال پارک میں ایک جھولا اچانک ٹوٹ گیا۔ جھولے کے نٹ کھلنے کے باعث ڈولی فریم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین بچے زخمی ہو گئے۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں طبی امداد کے بعد بچوں کو فارغ کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق جھولے میں گنجائش سے زائد بچوں کو بٹھایا گیا تھا، جبکہ انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پارک کے تمام جھولے بند کر دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے غفلت برتنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔





















