آسٹریلوی کرکٹر مارنوس لبوشین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا۔
حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنوش لبوشین کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا، کہا پی ایس ایل میں حیدرآباد ٹیم کی قیادت کرنے کیلئے بے تاب ہوں، حیدرآباد ٹیم کو جوائن کرنے کی جلدی ہے۔
مارنوش لبوشین نے کہا کہ حیدرآباد کے فینز آئیں اور ہمیں سپورٹ کریں۔ اپنے پیغام کے اختتام پر مارنوس لابوشین نے کہا کہ ’تو ہو جائے ہو جمالو‘۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا آسٹریلوی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت نہ کرنے سے متعلق خبریں نشر کررہا تھا۔




















