اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کا بیٹوں سے ٹیلی فونک رابطہ کرا دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے ٹیلی فون پر 25 سے30 منٹ گفتگو کی۔
بانی کے بچوں نے والد سے انکی صحت کا احوال دریافت کیا۔
بانی پی ٹی آئی نے بچوں سے بات کرکے خوشی کا اظہار کیا۔
جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں بانی کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان موجود تھے۔





















