کبیروالا میں مبینہ طور پر خسرہ سے 7 بچے جاں بحق ہوگئے۔
علاقہ مکینوں کا دعویٰ ہے کہ خسرہ کی وبا خطرناک حد تک پھیل گئی، مزید متعدد بچے خسرہ کی وبا میں مبتلا ہیں، محکمہ صحت فوری ٹیمیں بھیجے۔
دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اموات کی وجہ خسرہ ابھی کنفرم نہیں، بچوں کی موت کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔





















