پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم ہماری ٹیم کے بہترین بیٹر ہیں، انکی بیٹنگ پوزیشن کو کوئی نہیں چھیڑے گا۔
دورہ آسٹریلیا سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سیریز ہمارے لئے ایک چیلنج ہے، پریکٹس سیشن میں اچھا موقع ملا ہے اور ہماری تیاری اچھی ہے، آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کے ساتھ ہمارا اچھا پریکٹس میچ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔ آسٹریلیا کی کنڈیشنز چیلنجنگ ، پرفارم کرنے کیلئے تیار ہیں ، محمد حفیظ
شان مسعود کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد میں ڈراپ ہوگیا جس کے بعد مجھے واپسی کے لئے ڈیڑھ سال لگا، میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف میچز میں بھی بینچ پر تھا، میں نے کاونٹی کرکٹ کھیلی اور بہتر ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں سابق کپتانوں سے رائے ضرور لوں گا، ہم جانتے ہیں کہ بری پرفارمنس پر تنقید ہوگئی، تاہم وہ تعمیری ہوگی، ہم اپنے ٹارگٹ پر رہیں گے اور ہر چیز کی ذمہ داری لیں گے، کوشش کریں گے چیزیں بہتر کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔ پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا انتخاب رواں ہفتے ہوگا
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی خوبصورتی ہی یہی ہے کہ مختلف کنڈیشنز ہوتی ہیں، آپ پاکستان کو آسٹریلیا نہیں بنا سکتے لیکن ہم اپنے ملک میں موجود وہاں کی کنڈیشنز پر ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کرسکتے ہیں، ہم نے راولپنڈی سٹیڈیم میں اسی پلان کے تحت پوری تیاری کی ہے کیونکہ پنڈی میں باؤنس اور پیس ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ آسٹریلیا کے خلاف بے خوف ہو کر کھیلیں گے، صائم ایوب
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے لئے اعلان کردہ ٹیم نئی نہیں ہے، ٹیسٹ کی ہماری ایک سیٹل ٹیم ہے، امام الحق اور عبداللہ شفیق ایک ساتھ اچھا کھیل رہے ہیں، ڈومیسٹک میں میں نمبر تین پر کھیلتا ہوں، ہم ٹاپ تھری کے حوالے سے کلئیر ہیں، صائم ایوب ایک باصلاحیت نوجوان ہے ان کی بیٹنگ اپروچ شاندار ہے ، ہماری خواہش تھی کہ حارث رؤف کھیلتے لیکن وہ دستیاب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم ہمارے بیسٹ بیٹر ہیں، ان کی پوزیشن کوئی نہیں چھیڑے گا، انکی پوزیشن نمبر چار ہے اور ہمیشہ آپ اپنی ٹیم اپنے بیسٹ بیٹسمین کے آراؤنڈ بناتے ہیں ۔