عوام کے لئے بری خبر سامنے آ گئی ۔ بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کےلئے ایک روپیہ 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے نیپرا سے رجوع کر لیا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر پر نیپرا 31 مارچ کو سماعت کرے گی ۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 15 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز اور کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کےصارفین پر ہوگا ۔ سی پی پی اے کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فروری میں پن بجلی کی پیداوار 23 فیصد تھی ۔
مقامی کوئلے سے 16 فیصد ، درآمدی کوئلے سے 15 فیصد بجلی پیدا ہوئی ۔ نیشل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال اور فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ کرے گی۔





















