افغان طالبان رجیم کا جھوٹا پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہو گیاہے ، پاکستان نے نام نہاد افغان وزارت دفاع کے بے بنیاد اور من گھڑت دعوے مسترد کر دیئے ۔
وفاقی وزارت اطلاعات کا کہنا تھا افغان طالبان رجیم کے پاکستانی فوجی چوکی پر قبضے اور نقصان پہنچانے کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں ۔ ایسے من گھڑت دعوے افغان عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہیں جو طالبان رجیم کا ظلم و ستم سہہ رہے ہیں ۔ افغانستان کے اندر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں ۔ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو پہنچنے والےنقصانات کی تفصیلات مسلسل جاری کی جا رہی ہیں ۔ پاکستان کی دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائیوں کے ویڈیو اور تصویری شواہد میڈیا کےساتھ شیئر کئےجا رہے ہیں ۔ دوسری جانب طالبان کے من گھڑت دعوؤں کا کوئی قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں ۔ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس پروپیگنڈا بڑھا رہے ہیں ۔ حقائق کی جانچ کے بعد افغان طالبان رجیم کے دعوے بار بار غلط ثابت ہوئے ۔





















