اسٹیٹ بینک نےبی کٹیگری کی فارن ایکسچینج کمپنیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایکسچینج بزنس میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کرادیں ۔
سماء کو موصول اسٹیٹ بینک سرکلر کے مطابق ملک بھر میں صرف اے کٹیگری کی ایکسچینج کمپنیز کو کام کرنے کی اجازت ہوگی ۔ ایکسچینج کمپنیوں کیلئے سرمائے کی حد بیس کروڑ سے بڑھا کر پچاس کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بی کٹیگری کی تمام ایکسچینج کمپنیز کواے کٹیگری میں ضم ہونے کیلئے تین ماہ کی مہلت دے دی گئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق فیصلے کا مقصد بلیک مارکیٹنگ کو روکنا ہے ۔
مرکزی بینک کی جانب سے بینکوں کو اپنی ملکیتی فارن ایکسچینج کمپنیزقائم کرنے کی اجازت دے دی گئی۔