واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث سعودی عرب میں پی آئی اے کے جہازوں کو فیول کی فراہمی بند کردی گئی ہے ۔ جس کے باعث جدہ اور مدینہ سے پاکستان آنے والی مختلف پروازیں تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث سعودی عرب میں پی آئی اے کے جہازوں کو فیول کی فراہمی بند کردی گئی ہے ۔ جس کے باعث جدہ اور مدینہ سے پاکستان آنے والی مختلف پروازیں تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں ،
جدہ سےملتان،اسلام آباداورکراچی جبکہ مدینہ سےملتان جانیوالی پروازبھی تاخیرکاشکار ہوگئیں، اس وجہ سے سعودی سے پاکستان سفر کرنے والےمسافر پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ سوئفٹ کوڈکےذریعےسعودی فیول کمپنی کورقم ٹرانسفر کردی ہے،مذکورہ کمپنی کےبینک اکاؤنٹ میں رقم کچھ دیرمیں آجائےگی، اور اس کے بعد پی آئی اے کے جہازوں کوکچھ ہی دیرمیں فیول کی فراہمی شروع ہوجائےگی۔