بلومبرگ نے دعویٰ کیاہے کہ امریکہ کی جانب سے بھارت کو روسی تیل کی سپلائی پر پابندی مزید نرم کیئے جانے کا امکان ہے ۔
بلومبرگ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے یورپی اتحادیوں کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیاہے ، گزشتہ روز ٹرمپ اور صدر پیوٹن نے ٹیلی فون پر بات چیت بھی کی تھی ، بھارت کو سمندر میں موجود روسی تیل خریدنے کی اجازت پہلے ہی دی گئی تھی ۔
دوسری جانب میری ٹائم ایجنسی نے ابو ظہبی کے قریب بحری جہاز کے پاس زور دار دھماکے کا دعویٰ کیاہے اور کہا کہ واقعہ ابوظبی سے 36 ناٹیکل میل دور پیش آیا، جہاز کے کپتان کے مطابق دھماکہ بحری جہاز کے باکل قریب ہوا۔





















