مشرق وسطی فلائٹ شیڈول میں بہتری آنےلگی،پاکستان کے لیے 76پرواز منسوخ جبکہ 63 پروازیں فعال کردی گئیں۔
مشرق وسطی کی نودن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی،منسوخ پروازوں کی تعداد 1500 سے زائد ہو گئی،مشرق وسطی کی 9 دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 34ہزار420ہوگئی۔
کراچی لاہور سے دبئی،شارجہ،ابوظبی،دوحہ کی 21،21 پروازیں منسوخ ہوئیں،اسلام آباد 11،پشاور 13، فیصل اباد کی 3 اور سیالکوٹ سے7 پروازیں منسوخ ہوئیں،کراچی 13،لاہور سے 12 اور اسلام آباد سے 16 پروازوں کی روانگی متوقع ہے۔
ملتان 10، سیالکوٹ سے 5 اور کوئٹہ کی 4 پروازیں ممکنہ طور پرآپریٹ ہونگی،24 گھنٹے میں دبئی،ابوظبی اور شارجہ سے 600 پروازیں آپریٹ کی گئیں،دوحہ ائرپورٹ سے آج محدود پروازوں کا امدادی آپریشن شروع کیا جائے گا۔






















