دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے افواج پاکستان کا آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ہے۔ اب تک افغان طالبان رجیم کے 583 کارندے ہلاک ہوچکے۔ افغانستان کے اندر 64 مقامات کو فضائی کارروائی میں بھی مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال بتا دی۔ عطا تارڑ کے مطابق افغان طالبان رجیم کے583 کارندے ہلاک جبکہ 795 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ افغان طالبان رجیم کی 242 چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ38 چیک پوسٹوں پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے قبضہ کر لیا۔
افغان طالبان رجیم کے 213 ٹینک، بکتربند گاڑیاں اور توپ خانے کو بھی تباہ کیا جا چکا ہے۔ وزیراطلاعات کے مطابق فضائی کارروائیوں کےدوران افغانستان میں 64 مقامات کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔





















