رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 25فیصد اضافہ ، فروری میں ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں 25.6 فیصد کمی آئی ۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات کا حجم کم ہو کر دو ارب 27 کروڑ ڈالر پر آ گیا ۔ جو فروری 2025 کے مقابلے میں 8.7 فیصد کم تھا ۔ جنوری 2026 میں پاکستانی برآمدات کا حجم 3 ارب ڈالر سے زائد تھا ۔ فروری میں ماہانہ تجارتی خسارہ 8.4 فیصد اضافے سے دو ارب 98 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔




















