وزیراعظم شہبازشریف نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران ایران پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں بگڑتی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے اور امن کی بحالی اور دیرپا علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی اقدامات کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔
وزیر اعظم نے کہا خطے میں کشیدگی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عمان کی جانب سے امریکا ایران کشیدگی کم کرنے کیلئےسفارتی کوششیں جاری تھیں ۔ ان حملوں نے نا صرف سفارتی عمل کو پٹڑی سے اُتارا بلکہ کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے مزید کشیدگی روکنے اور سفارتی اقدامات دوبارہ شروع کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ۔ وزیر اعظم نےسلطان ہیثم بن طارق کی علاقائی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کےدرمیان اعتماد سازی کی تعمیری کوششوں کی تعریف کی ۔





















