وزیردفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمن کو بیشک اپنے گھر بسائیں لیکن انکے ساتھ ملکر ہمارے ساتھ دشمن کا کردار نہ ادا کریں، اپنی سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، جس گھر میں پناہ لی ہو اسکی خیر مانگتے ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حقانی صاحب آپکی ماضی کی جنگوں میں سوویت یونین کے خلاف پاکستان دل وجان کے ساتھ آپکے ساتھ کھڑا تھا ۔ آپ ہمارے مہمان رہےآپکےخاندانوں کی دھائیاں مہمانداری کی،تب کے لاکھوں مہمانوں میں لاکھوں ابھی بھی پاک سر زمین پہ پناہ گزین ہیں۔ ہماری پاک مٹی سے رزق کماتے ہیں،آپ بھی بمعہ خاندان ہمارے مہمان رہے ہیں۔
انہوں نے حقانی کومخاطب کرتےہوئےکہاہم نےآپکے بزرگوں سےلیکرتین نسلوں کی مہان نوازی کی ہے،صلہ کیاملا آپ ہمارے قاتلوں کو پناہ دیں معصوم بچوں کو کےخون سے ہولی کھیلنے والوں کو سینے سے لگائیں، ہمارے گلی محلوں کو خون سے رنگین کرنےوالوں کے حلیف بنیں،میں کابل گیاآپ سے ملاقات ہوئی تھی، ایک درخواست کی تھی ہمارے دشمنوں کےحلیف نہ بنےاعانت نہ کریں،آپ نےرقم مانگی ہم وہ بھی دینے کو تیار تھےمگر ضمانت کوئ نہیں تھی۔
انہوں نےکہا جس نسبت سےآپکوحقانی پکاراجاتا ہےوہ بہت عظیم بزرگ تھے،اس نام کی ہی لاج رکھیں،ہم آپ سے کچھ بھی نہیں مانگتے،آپ اپنےگھرراضی رہیں ہم اپنےگھرراضی رہیں،ہمارے دشمن کوبیشک اپنے گھر بسائیں،لیکن انکےساتھ ملکرہمارےساتھ دشمن کا کردارنہ ادا کریں،اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،ہماری روایت ، ثقافت اور دین سکھاتا ہےکہ جس گھر میں پناہ لی ہو اسکی خیر مانگتے ہیں،اللہ اکبر پاکستان زندہ باد۔






















