پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران قندھار میں طالبان رجیم کا وزیر تعلیم مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری جاری ہے، افغان طالبان رجیم کے 58 اہلکار ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ڈرونز کے ذریعے چن چن کرطالبان ریجیم کی پوسٹوں کونشانہ بنایا جارہا ہے۔
سکیورٹی ذرئع کے مطابق افغان طالبان کے 12پوسٹیں مکمل تباہ اور 5افغان پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا، ایک بڑا ایمونیشن ڈپو، 3افغانی بٹالین اورسیکٹرہیڈکوارٹرمکمل طور پر تباہ کردیئے گئے، موثر جوابی کارروائی میں افغانستان کے 30سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیزتباہ اور مورچے مکمل تباہ ہوگئے۔




















