کیوبا کی سیکیورٹی فورسز نے امریکا میں رجسٹر کشتی پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں چارافراد ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے۔
کیوبا حکومت کا کہنا ہے ہماری سمندری حدود میں داخل ہونے والی کشتی کو سیکیورٹی فورسز نے نشانہ بنایا،زخمیوں اور لاشوں کو کشتی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا،معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے یہ امریکی کارروائی نہیں تھی اور نہ ہی اس میں امریکی حکومت کا کوئی اہلکار ملوث تھا۔





















