لاہور ہائیکورٹ نے سولر نیٹ میٹرنگ کےخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔عدالت نےنیپرا کے بیان کی روشنی میں درخواست واپس لینے کی بنیاد پرنمٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عابد حسین چھٹہ نے اظہرحسین کی درخواست پر2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کے لیگل ایڈوائزر نے بتایا درخواست گزار کی استدعا نیپرا نے منظور کر لی،نیپرا کے وکیل نے بتایا پراسس کے بعد درخواست گزار کی داد رسی کردی جائیگی،وزارت توانائی نے لیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو پرانے قوانین کے مطابق بلنگ کا حکم دیدیا ۔
تحریری حکم کے مطابق 9 فروری 2026 تک سولرنیٹ میٹرنگ کی منظوری لینے والے صارفین کو رعایت ملے گی وزرات توانائی کی سولرنیٹ میٹرزکی منظوری لینے والے صارفین کوریلیف دینےکی ہدایت کی گئی ۔
درخواست گزارنے درخواست پر مزید کارروائی نہ کرنے کی استدعا کی، عدالت نےدرخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
عدالت کو بتایا گیا وزارتِ توانائی نے نیپرا ریگولیشنز 2015 کے تحت صارفین کوبلنگ جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔






















