ورلڈکپ کوالیفائرز کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کر دیا گیا ۔ ورلڈکپ کوالیفائرز کے لیے خواجہ جنید کو ہیڈ کوچ جبکہ اظفر یعقوب کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلطان اشرف، فرخ عتیق اور عارف حلیم بھی مینجمنٹ ٹیم میں شامل ہوں گے۔ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز یکم مارچ سے مصر میں شروع ہوں گے، جہاں قومی ٹیم کو اہم مقابلوں کا سامنا ہوگا۔
دریں اثنا پی ایچ ایف کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہاکی میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام واپس لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ملک کا نام روشن کریں، انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔





















