پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وارتعین کی تجویزپرفوری عملدرآمد موخرکردیا۔
وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق آٹومیشن اورسپلائی چین مینجمنٹ نظام پوری طرح تیار نہیں فوری طورپرہفتہ وارقیمتوں کے تعین کا امکان نہیں،اوگراکوتجویزپرعملدرآمد کیلئے سٹیک ہولڈرزسے مشاورت کا حکم دیا گیا ہے ہفتہ وار تعین کی تجویزپرمشاورت شروع کی گئی۔
وزارت پٹرولیم ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈیلرز، مارکیٹنگ،ٹینکرزمالکان کی مخالفت سامنےآگئی ہےروزانہ کی بنیاد پرقیمتوں کے تعین کی تجویز مسترد کردی گئی تھی۔
خیال رہے کہ نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کیلئے نئی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کے بجائے 7 روز بعد تبدیل کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔