امریکا میں برفافی طوفان کے پیش نظر مختلف ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی ساحل کے قریب خطرناک نوعیت کے بم سائیکلون میں تبدیل ہو سکتا ہے،طوفان سے نیویارک سٹی،بوسٹن،فلاڈیلفیا اور دیگر بڑے شہر شدید متاثر ہونےکا خدشہ ہے، 2017 کے بعدپہلی بارنیویارک سٹی کیلئےبرفانی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی
ماہرین نے برفانی طوفان کی وارننگ ڈیلاویئر، مشرقی میری لینڈ، نیوجرسی، نیویارک سٹی اور جنوبی نیو انگلینڈ کے علاقوں تک جاری کردی ہے۔
موسمیاتی ماہرین کےمطابق فلاڈیلفیا سےنیویارک اور بوسٹن تک کے علاقوں میں شدید برف باری کے باعث نظامِ زندگی متاثر ہونےکا خدشہ ہے،جبکہ تیز ہواؤں کی رفتار 40 میل فی گھنٹہ سے تجاوز کرسکتی ہے، جس کے نتیجے میں درخت گرنے اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا خطرہ ہے۔
نیویارک،فلاڈیلفیا اور بوسٹن کے ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





















