پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ گرین شرٹ پہن کر نیوزی لینڈ کے خلاف حکمتِ عملی بنانے کا سوچا نہیں تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نےکہا ہےکہ اپنے ملک کے خلاف دوسرے ملک کے لیے وفادار ہونا ایک نیا تجربہ ہو گا۔
مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ 7 سال نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے بعد اب میں اس چیلنج کے لیے تیار ہوں، ناشتے کی میز پرجانےپہچانے چہروں سےملاقات کرکےاچھا لگا،آج بھی نیوزی لینڈر ہوں لیکن اس وقت دلی وابستگی پاکستان کے ساتھ ہے۔
یاد رہے کہ سُپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے اگلے 2 میچز انگلینڈ اور سری لنکا سے بالترتیب 24 اور 28 فروری کو شیڈولڈ ہیں۔




















