ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پالے کیلے میں کھیلے گئے میچ میں عمان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16.2 اوورز میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں آسٹریلیا نے 105 رنز کا ہدف محض 9.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔ کپتان مچل مارش نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر ناقابل شکست 64 رنز اسکور کیے، جبکہ اوپنر ٹراوس ہیڈ32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ اس میچ کے باوجود عمان اور آسٹریلیا دونوں ٹیموں کا سفر گروپ مرحلے میں ہی اختتام پذیر ہوگیا۔




















