پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ کل شام برطانیہ میں ان پر حملہ کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں شہزاد اکبر نے کہا کہ حملہ آور نے میرے اوپر تیزابی محلول پھینکا اور فرار ہو گیا، اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہیں ہوسکا۔
شہزاد اکبر نے مزید لکھا کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز بروقت موقع پر پہنچیں، پولیس پہلے سے ہی مجھ کو لاحق خطرے سے آگاہ تھے، انشااللہ میرا حوصلہ اور عزم برقرار ہے اور رہے گا۔
کل شام برطانیہ میں مجھ پر میرے گھر جہاں میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہوں حملہ کیا گیا۔ حملہ آور نے میر ے اوپر تیزابی محلول پھینکا اور فرار ہو گیا پولیس اور ایمرجنسی سروسیز بروقت موقعہ پر پہنچی کیونکہ پہلے سے پولیس تریٹ سے آگاہ تھی، اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہ…
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) November 27, 2023