شہریوں نے حکومت اور پاک فوج کی جانب سے پاکستان میں غیرقانوی طور پر مقیم افغان شہریوں کی کو نکالنے کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے پر عملدرآمد سے اسٹریٹ کرائم میں کمی جبکہ معیشت پر مثبت اثر ہوا ہے۔
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے جو اقدام اٹھایا افغانیوں کو نکالنے کا بہت اچھا ہے اس سے ہماری معیشت پر بہت اچھا فرق پڑا ہے، اسٹریٹ کرائم میں کافی کمی آئی ہے۔
عوام نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ریاست ہمارے لیے وہیں فیصلہ کرتی ہے جو ہمارے لیے بہتر ہوں، جب سے افغانی گئے ہیں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آنا شروع ہوئی ہے، ہم اپنی ریاستی اداروں اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ جب سے افغانی گئے ہیں ہمارے کاروبار بحال ہونا شروع ہوئے ہیں اور چوری کے واقعات میں کمی آئی ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر کو حکومت اور پاک فوج کی جانب سے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں افغان باشندوں کو اپنے ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا گیا۔