آسٹریلیا میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص رہائش کے معاملے پر پی ایچ ایف کے صدر طارق حسین بگٹی نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ بدانتظامی پرپاکستان اسپورٹس بورڈ کو قصور وار قرار دیتے ہوئے۔ وزیراعظم سے کمیٹی بنانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طارق حسین بگٹی نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈز سے کئی رابطے کئے مگر انہوں نے پیمنٹس نہ کیں۔ بدانتظامی کی تمام ترذمہ داری پی ایس بی کی ہے، پروہاکی لیگ کےلئےفنڈزپی ایس بی کےپاس تھے۔ غفلت کی ذمہ داری کے تعین کےلیے اداروں کو تحقیات کرنی چاہیے۔
طارق بگٹی نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ پر دو سال پابندی کا بھی اعلان کردیا، کہا عماد شکیل بٹ پر2سال کی پابندی عائدکردی گئی ہے، فیڈریشن کو پاؤں پرکھڑا ہوناچاہیے،ہاکی بورڈ جلد بنتا نظر آرہا ہے۔






















