حکومت پنجاب نے تمام متعلقہ حکام کو صوبہ بھر میں ڈیجیٹل پیمنٹ پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی۔
مراسلے کے مطابق پنجاب میں اب پیمنٹ کیش نہیں ڈیجٹل ہوگی، کاروباری لین دین کیو آر کوڈ اور راست کے ذریعہ کیا جائے، پنجاب بھر کے تمام کاروباری مراکز اور پرچون کی دکانتوں پر کیو آر کوڈ آویزاں کیے جائیں۔
ڈیجیٹل پیمنٹ کے ذریعہ کیش لیس سسٹم نافذالعمل ہوگا، کیش لیس سسٹم سے عوام کی سہولت، شفافیت اور اکاؤنٹبلیٹی میں معاون ثابت ہوگی۔
صوبہ بھر کے پیٹرول پمپس پر فوری طور ڈیجیٹل پیمنٹس کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ پرنہ صرف کیو آر کوڈ بلکہ موبائل کے ذریعہ بھی ادائیگی کویقینی بنایاجائے، پیٹرول پمپس کی لائیسنس کا اجراء آن لائن بکنگ سے مشروط کردیا گیا ہے۔





















