پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردی۔ ایئرپورٹ سروسز بہتر بنانے کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا پلان ہے۔
نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس مشیر نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی سربراہی میں ہوا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ اسلام آباد ائیر پورٹ کی نجکاری کے سلسلے میں ممکنہ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے کی شرائط پر بات چیت کے لیے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ مذاکراتی کمیٹی کو قابل اطلاق ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق مذاکرات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
اجلاس میں مالی سال 2024-25کے لیے نجکاری کمیشن کے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کا جائزہ بھی لیتے ہوئے ان کی منظوری بھی دی گئی۔ بورڈ نے نجکاری کے تمام لین دین کو شفاف، مسابقتی اور اصول پر مبنی طریقے سے کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔





















