رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پشاور میں طلب کرلیا گیا۔ وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کمیٹی چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے ۔ رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا فیصلہ 18 فروری کے اجلاس میں ہوگا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ سائنسی شواہد کی بنیاد پر اسپارکو رمضان المبارک کا چاند بدھ کو نظر آنے اور پہلا روزہ جمعرات کو ہونے کا قوی امکان ظاہر کرچکا ہے۔





















