سوئی سدرن گیس کمپنی نے ماہِ رمضان المبارک کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان سوئی سدرن کے مطابق رمضان کے دوران صارفین کو روزانہ ساڑھے 19 گھنٹے بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔ شیڈول کے تحت رات 3 بجے سے اگلی شب 10 بج کر 30 منٹ تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رمضان میں 24 گھنٹوں میں سے صرف ساڑھے 4 گھنٹے گیس بند رکھی جائے گی، تاکہ سحر اور افطار کے اوقات میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
کمپنی حکام کے مطابق گیس فراہمی کا یہ انتظام خصوصی طور پر رمضان المبارک کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ گھریلو صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔






















