حکومتِ پنجاب نے ماہِ رمضان المبارک کے لیے سرکاری دفاتر کے نئے اوقاتِ کار جاری کر دیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ دن کام کرنے والے دفاتر پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک کام کریں گے۔
اسی طرح چھ دن کام کرنے والے دفاتر پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز ان دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے 12 بج کر 30 منٹ تک مقرر کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق یہ نئے اوقاتِ کار فروری سے مارچ 2026 کے دوران نافذ العمل رہیں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام اور سرکاری ملازمین کی سہولت کے پیش نظر اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے۔





















