عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں پھر بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے اثرات پاکستان کے صرافہ بازاروں پر بھی پڑے ہیں، جہاں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر قیمتیں گرنے کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9000 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 7 ہزار 716 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 41 ہزار 325 روپے کا ہوگیا۔
آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت روپے 150 روپے کم ہوکر 8014 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 90 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد عالمی ریٹ 4 ہزار 920 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔




















