لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی چوہدری شوگرملز میں بطور گارنٹی جمع کرائی گئی رقم کی واپسی کےلیے دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے نیب کو ایک ہفتے میں چوہدری شوگر ملز کیس بند کرنے کے لیے احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکرنے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے درخواست گزار نے چوہدری شوگرملز کیس میں ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو بطورگارنٹی سات کڑوررقم واپسی کی استدعا کی۔
نیب رپورٹ کے مطابق دوہزاربیس میں مریم نوازکےخلاف انکوائری کوانویسٹی گیشن میں تبدیل کیا گیا تفتیش مکمل ہونے پربتایا گیا کہ کیس میں کہیں کرپشن ثابت نہیں ہوئی،سپریم کورٹ کےمطابق چیئرمین نیب خود سےعدالتی اختیاراستعمال کرتے ہوئے انویسٹیگیشن بند نہیں کرسکتے یہ اختیار صرف عدالتوں کے پاس ہے نیب ترمیمی ایکٹ میں واضح لکھا کہ کہ انویسٹیگیشن بند کرنے یا واپس لینے کے لیے متعلقہ کورٹ سے رجوع کرنا ہوگانیب کے بیان بعد ضروری ہےکیس بند کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کیا جائے۔





















