پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کے حکومت پنجاب سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کا عندیہ دیدیا، پنجاب بھر کے 64 سہولت اور رمضان سہولت بارزاروں میں آٹا کم نرخوں پرفروخت کیا جائیگا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب بھرمیں آٹے کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی ۔ پنجاب بھرکے 64 سہولت اوررمضان سہولت بارزاروں میں آٹا کم نرخوں پرفروخت کیاجائیگا۔ فلورملزایسوسی ایشن کا کہنا ہےدس کلوگرام آٹےکا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جائیگا۔ پنجاب بھرمیں فلورملزکی جانب سے 1550آٹاسیل پوائنٹ قائم کئےجائیں گے۔سیل پوائنٹ پردس کلوآٹےکا تھیلا 905 اوربیس کلوکا تھیلا 1810روپےمیں فروخت ہوگا۔





















