ایچ بی ایل پی ایس ایل آکشن میں سیالکوٹ اسٹالینز نے مضبوط اسکواڈ تشکیل دیتے ہوئے کئی بڑے نام اپنی ٹیم میں شامل کر لیے، جبکہ متعدد کھلاڑیوں کو ریٹین بھی کیا گیا۔
سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ کو 14 کروڑ روپے میں ڈائریکٹ سائن کیا، جو آکشن کی نمایاں ڈیل قرار دی جا رہی ہے۔
ریٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں میں محمد نواز کو 6 کروڑ 16 لاکھ روپے، سلمان مرزا کو 3 کروڑ 94 لاکھ روپے، احمد دانیال کو 2 کروڑ 24 لاکھ روپے جبکہ سعد مسعود کو 84 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا۔
آکشن کے دوران صاحبزادہ فرحان کو 6 کروڑ 16 لاکھ روپے میں خریدا گیا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں ایشٹن ٹرنر 4 کروڑ 20 لاکھ روپے، پیٹر سڈل 2 کروڑ 50 لاکھ روپے اور تبریز شمسی 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنے۔
مزید برآں، سیالکوٹ اسٹالینز نے جہانزیب سلطان، لشلن شا اور ڈیانو پاٹگیٹر کو 60، 60 لاکھ روپے میں خریدا۔





















