وزیراعظم شہبازشریف نے نیپرا کی سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجرا کا نوٹس لے لیا ۔ پاور ڈویژن کو نیپرا میں فوری نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت کر دی ۔ واضح کیا کہ 4لاکھ 66 ہزار سولر صارفین کا بوجھ نیشنل گرڈ کے تین کروڑ 76 لاکھ سےزائد صارفین پرنہیں پڑنا چاہیے ۔
اسلام آباد میں نئے نیپرا ریگیولیشنز کے اجرا پر وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سولرصارفین کے کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے ، پاورڈویژن کو سولراورگرڈ صارفین کے حقوق کےتحفظ کیلئےجامع لائحہ عمل تشکیل دینےکی ہدایت بھی کردی ۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطااللہ تارڑ،اویس خان لغاری اوردیگر بھی شریک تھے ۔






















