آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا،آسٹریلیا ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان میچل مارش انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہوگئے۔
اسٹیو اسمتھ کو بیک اپ کے طور پر سری لنکا بلایا گیا،آج آسٹریلیا کی کپتانی ٹریوس ہیڈ کرینگے،میچل مارش کو گروئن انجری ہوئی جسکے باعث آرام دیا گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں،اسٹیو اسمتھ کو ضرورت پڑنے پر شامل کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ آج ٹی ٹوئٹی ورلڈکپ کے میچ میں آسڑیلیا اور آئرلینڈ آمنے سامنے ہونگے۔





















