آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے 191 کے تعاقب میں امریکی ٹیم 158رنز بناسکی۔ عثمان طارق نے 27 رنز دے کر3وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان نے 26 رنزدے کر2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں امریکی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 73 رنزبنائے، بابراعظم نے 32 گیندوں پر 46 رنزاسکور کیے۔ شاداب خان 12 گیندوں پر 30 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ امریکا کو بھارت کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔






















