سابق پاکستانی فاسٹ بولر احسان عادل کو امریکا کی جانب سے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع مل گیا۔
پاکستانی نزاد امریکی فاسٹ بولر احسان عادل کو ان فٹ بولر جسی سنگھ کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا گیا، احسان عادل کو ورلڈ کپ کی ابتدائی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
احسان عادل نے پاکستان کی جانب سے 6 ٹیسٹ اور 13 ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں، وہ پانچ سال قبل امریکہ چلے گئے تھے۔ امریکہ کی ٹیم میں محمد محسن اور عادل دو پاکستانی نژاد کرکٹر کل کا میچ کھیلیں گے، پاکستان میں پیدا ہونے والے علی خان ان فٹ ہونے کیوجہ سے کل کا میچ نہیں کھیلیں گے۔





















