آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے ہرا دیا۔
اٹلی کےبین میناٹی 52 اور ہیری میناٹی37 رنزبناکر نمایاں رہے،مائیکل لیسک نے4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اٹلی کےکپتان کندھےکی انجری کے سبب بیٹنگ کیلئے نہیں آئے۔
اسکاٹ لینڈ نےمقررہ 20 اوورزمیں 4 وکٹوں کےنقصان پر 207 رنزبنائے،اسکاٹ لینڈ کے اوپنرجارج منسی نے 84 رنز کی اننگز کھیلی، مائیکل جونز 37 ،رچی بیرنگٹن 15رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، برینڈن میک مولن41 اورمائیکل لیسک 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
گروپ سی کا یہ میچ کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا،جہاں اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔





















