سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے 163 رنز کے جواب میں پوری آئرش ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہیری ٹیکٹر 40 اور راس اڈائر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ مزاحمت نہ کر سکا۔
اس سے قبل سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے جس میں کمنڈو مینڈس نے 19 گیندوں پر 44 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کے ٹوٹل کو مستحکم کیا جب کہ کوشال مینڈس 43گیندوں پر 56نز بناکر نمایاں رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے جارج ڈوکریل اور بیری مکارتھی نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ گیرتھ ڈیلا نے اور مارک اڈائر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



















