ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی۔
کولکتہ کے ایڈنز گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 147 رنز بنا سکی اور تمام کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ روماریو شیفرڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ویسٹ انڈیز کی بولنگ نے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو قابو میں رکھا۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان رچی بیرنگٹن 42 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں رہے۔ ٹام بروس 35، جارج میونسے 19، برینڈن مک میولن 14، میتھیو کراس 11، اور مائیکل جونز ایک رن بنا سکے۔ مائیکل لیسک، اولیور ڈیوڈسن اور سفیان شریف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
ویسٹ انڈیز کی بولنگ میں روماریو شیفرڈ نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جیسن ہولڈر نے 3 جبکہ شمار جوزف اور گداکیش موتی نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔ شمرون ہٹمایر 64 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ نمایاں رہے۔






















