بھارتی کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر ہرشیت رانا کے گھٹنے کی انجری کے باعث آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہو نے کی تصدیق کردی۔
بی سی سی آئی کے مطابق ہرشیت رانا جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے، ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے انہیں ٹورنامنٹ کے لیے فٹ قرار نہیں دیا۔
ترجمان بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہرشیت رانا کی جگہ فاسٹ بولر محمد سراج کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔






















